Loading...
لاگ ان

برابر جس کی عظمت کا یہاں دم بھر رہے ہیں لوگ
اسی کے سامنے جاتے ہوئے بھی ڈر رہے ہیں لوگ
===
دل نے تری گلی سے کنارہ نہیں کیا
ظالم نے ایک بھی کام ہمارا نہیں کیا
===
رکھتے ہیں اپنے خوابوں کو اب تک عزیز ہم
حالانکہ اس میں ہو گئے دل کے مریض ہم
===
تُو بھی مِرے خیال سے ہو کر نہیں گیا
اور میں بھی کچھ دنوں سے فلک پر نہیں گیا
===
اِس سَر کی ضرورت کبھی اُس سَر کی ضرورت
پوری نہیں ہوتی مِرے پتھر کی ضرورت
===
تناسب ان دنوں ہر چیز کا بس اس قدر سمجھو
نظر آئے گلی بھر تو اُداسی شہر بھر سمجھو
===
اُٹھاتا ہے کوئی اور آج کل خرچہ قلندر کا
نہ وہ تیور قلندر کے نہ وہ لہجہ قلندر کا
===
پہلے مرنے پر بھی آمادہ رہا کرتے تھے سب
اور اب جینے کو بھی ہوتے نہیں تیار لوگ
===
پہلے ہوا جو کرتے تھے ہم وہ نہیں رہے
دیکھو شبِ فراق ہے اور رو نہیں رہے


شجاع خاور

قلمی نام

شجاع خاور


نام

شجاع الدین



نام والد
امیر حسین

شاعر

دہلی , بھارت


پیدائش
1948-12-23   دہلی - بھارت
وفات
2012-01-20   دہلی - بھارت


Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners

ادبی رشتے داریاں
==========
== سراج درپن، بھائی

تعلیمی کوائف
=======
== بی اے آنرز
== ایم اے انگریزی ادبیات

ملازمت
====
== شعبہ انگریزی، مئو کالج گڑگاؤں، 1972ء
== استاد دہلی کالج 1973ء تا 1974ء
== محکمہ پولیس. دہلی 1974ء تا

شاعری کی ابتدا
=========
== 1964ء

بیماری
===
== دسمبر 1995ء میں ان پر فالج کا شدید حملہ ہوا جس کو انہوں نے موت تک سینے سے لگائے رکھا
==============================================
ماخذات: مدیران،مُرتبین،مصنفین،ویب سائیٹس اونرز و ناشرین کے شکریہ کے ساتھ
==============================================
کتابیات
====
== مصرعِ ثانی ،شجاع خاور ،عزل آباد .دہلی ،1987ء (تاریخ ولادت23 دسمبر 1948ء)
== روحِ غزل ،پروفیسر مظفر حنفی ،انجمنِ روحِ غزل. الہ آباد،1993ء صفحہ 670

اخبارات
====
== عصری اُردو شاعری کے اُفق کا شاہ خاور، شجاع خاور ، فاروق ارگلی، روزنامہ "راشٹریہ سہارا" دہلی، 27 جنوری 2012ء صفحہ 11 (ولادت 24 دسمبر 1948ء)

کتابیات (خاور شناسی)
===========
== غزل پارے، مُرتبین: نور جہاں ثروت + سراج درپن، غزل آباد کلچرل سوسائٹی. دہلی، 1990ء


  • مصرعۂ ثانی (1987ء-200 صفحات)ناشر:غزل آباد کلچرل سوسائٹی.دہلی(شاعری)

  • تاج محل ()

  • واوین () ناشر،قصرِ اُردو.دہلی ، 1984ء ، 112 صفحات(شاعری)

  • رشک فارسی ()

  • اللہ ھو ()

  پچھلا | 1 | 2 |   آخری


Keyboard