اور بھی دُکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
===
چھلک رہی ہے ترے حُسن مہرباں کی شراب
بھرا ہُوا ہے لبالب ہر اک نگاہ کا جام
(دستِ تہِ سنگ)
بے حرص و ہوا،بے خوف و خطر،اِس ہاتھ پہ سر،اُس کف پہ جگر
یوں کوئے صنم میں وقتِ سفر نظارۂ بامِ ناز کیا
(سرِ وادیٔ سینا)
قفس اُداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہرِ خدا آج ذکرِ یار چلے
(زنداں نامہ)
تم آئے ہو ، نہ شبِ انتظار گزری ہے
تلاش میں ہے سحر،بار بار گزری ہے
(دستِ صبا)
وہ بُتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا
وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا
(شامِ شہر یاراں)
موت اپنی ، نہ عمل اپنا، نہ جینا اپنا
کھو گیا شورشِ گیتی میں قرینہ اپنا
(نقشِ فریادی)
ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دِل پہ گزرتی ہے،رقم کرتے رہیں گے

قلمی نام
نام
پیدائش
1911-02-13 سیالکوٹ (پنجاب) - پاکستان
وفات
1984-11-20 لاہور (پنجاب) - پاکستان
Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners
فیض ، فیض احمد
نام
فیض احمد خاں
Urdu,Punjabi Language Poet,Writer
لاہور(پنجاب) , پاکستان
پیدائش
1911-02-13 سیالکوٹ (پنجاب) - پاکستان
وفات
1984-11-20 لاہور (پنجاب) - پاکستان

اخبارات
== فیض اور ندیم قاسمی کی مشترکہ صدی (گریبان - مستقل کالم) ، منو بھائی ، روزنامہ " جنگ " مُلتان ، 25 نومبر 2016ء
کِتابیات
== فیض ہوئے ہیں مر کے امر - تاریخی و کتابیاتی جائزہ ، ڈاکٹر نسیم فاطمہ،میاں محمد سعید ،کراچی، جمبو پبلشنگ ،2014ء ، 418 ص