Loading...
لاگ ان

اعتراف اپنے گناہوں کا میں کرتا ہی چلوں
جانے کس کس کو ملے میری سزا میرے بعد
===
اُس کو تو صرف اپنی اکائی کی فکر ہے
ہم وہ کہ ہم کو ساری خدائی کی فکر ہے
===
مانا کہ ہم پہ آج کوئی مہرباں ہُوا
دل کانپتا ہے یہ بھی اگر امتحاں ہُوا


قلمی نام

کرار نوری


نام

سید کرار مرزا



نام والد
سید علی مرزا

صحافی, ادیب, شاعر

کراچی(سندھ) , پاکستان


پیدائش
1916-06-30   دہلی - بھارت
وفات
1990-08-08   کراچی (سندھ) - پاکستان


Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners

== مدیر اعلٰی روزنامہ "جدید پرواز" راولپنڈی

کِتابیات
== دبستانوں کا دبستان کراچی جلد اول ،احمد حسین صدیقی ،کراچی، محمد حسین اکیڈمی 2003ء، ص 368
== وفیات ناموران پاکستان ،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ ،لاھور، اُردو سائنس بورڈ ، 2006ء، ص 654
== پاکستان کے نعت گو شعراء جلد سوم، سید محمد قاسم ،کراچی، جہان حمد پبلی کیشنز،2010ء، ص 481
== کراچی کے دبستانِ شاعری میں اُردو غزل کا ارتقاء، ڈاکٹر جاوید منظر ،کراچی، مکتبۂ عالمین پاکستان 2011ء، ص 306

رسائل
== ماہنامہ "اوراق" لاھور جنوری 1967ء، ص 504
== لہجے کی تمکنت اور کرار نوری ،نقاش کاظمی ، ماہنامہ "سب رس" کراچی مارچ 1991ء، ص 17


  • میزانِ حق(1993ء)نعتیں

  • میری غزل () ،کراچی،رُوحِ عصر، اکتوبر 1981ء ص 176 (100 غزلیں)

    == مملوکہ:- (1) کراچی، لیاقت میموریل لائبریری ، عطیہ منجانب میاں محمد سعید، احمدپور شرقیہ (2)


Keyboard