Loading...
لاگ ان

عشق نے دو جہاں کیے تخلیق
ایک آنسو سے اِک تبسم تک
===
زخم ہُنر کا رنگ سلامت سب کو خبر ہو جائے گی
کتنے چہرے ہم نے تراشے ہاتھ قلم ہو جانے تک
===
تمام عمر مری جس کے ہجر میں گزری
وہ ایک پل بھی مری ذات سے جُدا نہ ہوا
===
مزاجِ عشق کو اِک رنگِ اعتدال بھی دے
دیا ہے ہجر تو اندیشۂ وصال بھی دے


قلمی نام

شاعر لکھنوی


نام

محمد حسن پاشا



نام والد
منظور احمد صدیقی

شاعر

کراچی(سندھ) , پاکستان


پیدائش
1917-11-16   لکھنؤ (اُترپردیش) - بھارت
وفات
1989-09-23   کراچی (سندھ) - پاکستان


Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners

== 1932ء ، شاعری کی ابتدا
== 1948ء ، لاہور آمد
== 1950ء ، کراچی منتقلی
== 1951ء میں ہمدرد پاکستان میں ملازمت

کتابیات
== زخمِ ہُنر ، شاعر لکھنوی ،کراچی، زین پیکیجنگ انڈسٹریز ،1979ء
== روحِ غزل ،پروفیسر مظفر حنفی ،الہ آباد ، انجمنِ روحِ ادب ، 1993ء ، ص 226
== میزانِ اُردو، پروفیسر ڈاکٹر ظفر ہاشمی ،کراچی ، طاہر سنز، جنوری 1998ء ، ص 283
== دبستانوں کا دبستان کراچی جلد اول ،احمد حسین صدیقی ،کراچی، محمد حسین اکیڈمی ، 2003ء ، ص 232
== وفیات ناموران پاکستان ،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ ،لاہور، اُردو سائنس بورڈ ، 2006ء ، ص 382
== شاعر لکھنوی، لکھنؤ کا ایک غیر لکھنوی شاعر ، "اُردو شاعری اور پاکستانی معاشرہ " ، ڈاکٹر فرمان فتح پوری ،لاہور، الوقار پبلی کیشنز . 2007ء ، ص 141 - 130
== کراچی کے دبستانِ شاعری میں اُردو غزل کا ارتقاء ، ڈاکٹر جاوید منظر،کراچی، مکتبۂ عالمین پاکستان، 2011ء، ص 266

رسائل
== آنسو شعلوں میں ڈھل رہے ہیں (غزل) ، شاعر لکھنؤی ، ماہوار "مخزن" لاہور، مئی 1950ء ، ص 34
== وہ میری ذات میں خوشبو کی طرح اُترا تھا (غزل) ، شاعر لکھنوی ، سہ ماہی "غالب" ، کراچی ، (1) ،(1) - ، جنوری تا مارچ 1975ء ، ص 163
== جو گھر میں کھینچ کے لائے کبھی تھکن مجھ کو (غزل) ، شاعر لکھنوی ، سہ ماہی "غالب" ، کراچی ، (1) ،(1) - ، جنوری تا مارچ 1975ء ، ص 163


  • نکہت و نور()نعتیں

  • زخم ِ ہنر () ،کراچی، زین پیکیجنگ انڈسٹریز،1979ء، 256 ص (شاعری)


Keyboard