ہائے کیا چیز محبت کی نظر ہوتی ہے
درد اُٹھتا ہے کہاں،چوٹ کدھر ہوتی ہے
===
درد سے رہتی ہے زندہ یاد جب محبوب کی
زخمِ دِل پھر کس لئے شرمندۂ مرہم رہے

ایم اسلم
نام
میاں محمد اسلم
نام والد
میاں نظام دین
ناول نگار, افسانہ نگار, ادیب, شاعر
لاہور(پنجاب) , پاکستان
پیدائش
1885-08-06 لاہور (پنجاب) - پاکستان
وفات
1983-11-23 لاہور(پنجاب) - پاکستان

== 1910ء میں جب وہ گورنمنٹ کالج کے طالب علم تھے شاعری کے ایک مقابلہ میں شرکت کی - منصفین میں علامہ اقبال جو اس وقت انگریزی اور فلاسفی کے پروفیسر تھے انہوں نے ان کی نظم وسطِ ایشیا کو اول انعام سے نوازنے کا فیصلہ دیا
== 1942ء ، جولائی 04 ، شریکِ حیات کی رحلت
کِتابیات
== پیغامِ سروش ،ایم اسلم ، لاھور، ملک دین محمد اینڈ سنز ،1927ء
== ہمارے افسانے، سید وقار عظیم،الہ آباد،سرسوتی پبلشنگ ہاؤس،1935ء، ص 165-164
== مکاتیبِ بہادر یار جنگ ، کراچی، بہادر یاد جنگ اکادمی ،1967ء، ص ،209
== پاکستانی اہلِ قلم کی ڈائریکٹری ،فرید احمد، حسن عباس رضا ،مرتبین ،اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان 1979ء، ص 81
== وفیات ناموران پاکستان ،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،لاھور، اُردو سائنس بورڈ 2006ء،ص 188
رسائل
== ہفت روزہ "ہماری زبان" دہلی شمارہ پہلی اکتوبر 2012ء، ص 11
کِتابیات (اسلم شناسی)
== ایم اسلم اور اس کا اَدب ،خواجہ بدر السلام فروغی، لاہور،البلاغ،فروری 1951ء، 336 ص