Loading...
لاگ ان

اِک ربطِ خاص ٹوٹ گیا کِس کو کھو دیا
یہ کون چل بسا کہ زمانہ ہی رو دیا
==
تھمتا نہیں ہے نالۂ خونیں میں کیا کروں
میرا جو بس چلے تو ترے ساتھ آ ملوں
من موہن تلخ
===

مُجھ سے مت پُوچھ ترے عشق میں کیا رکھا ہے
سوز کو ساز کے پردے میں چھپا رکھا ہے
===
سارا زمانہ گوشِ بر آواز ہے
آج کن ہاتھوں میں دل کا ساز ہے
===
نگاہِ لطف مت اٹھ خوگرِ آلام رہنے دے
ہمیں ناکام رہنا ہے ہمیں ناکام رہنے دے


مجاز لکھنوی

قلمی نام

مجاز لکھنوی


نام

اسرار الحق



نام والد
چودھری سراج الحق

شاعر

لکھنؤ(اُترپردیش) , بھارت


پیدائش
1911-10-00   ردولی - بھارت
وفات
1955-12-05   لکھنؤ (اُترپردیش) - بھارت


Research and edited by Mian Muhammad Saeed, for citations special thanks to the copyright owners

== ادبی رشتے داریاں:- (1) جاں نثار اختر (2) جاوید اختر (3) افتخار حُسین مضطر
== ممبر، انجمن ترقی پسند مصنفین
== رکن مجلس ادارت "نیا اَدب" لکھنؤ اجراء 1939ء ، ان کے علاوہ سبطِ حسن اور علی سردار جعفری بھی رکن تھے

کِتابیات
== عشقیہ کلام ، شیخ عبدالغنی ،مُرتبہ،ممبئی، تاج آفس بُک ڈپو ،ت ن، ص 12-14
== 1942ء کی منتخب غزلیں ،آغا سرخوش قزلباش ،دہلی، نگارستان ، ت ن، ص 44
== میری بہترین نظم ، محمد حسن عسکری، مُرتبہ ،الہ آباد، کتابستان، 1942ء ص 116+176
== نئی شاعری ،خواجہ احمد فاروقی ،آگرہ، گیا پرشاد اینڈ سنز، 1943ء ص 100
== جدید شعرائے اُردو، ڈاکٹر عبدالوحید ،لاھور، فیروز سنز ،ت ن، ص 841
== سرخ ستارہ ، قومی دارالاشاعت،لاہور ، ت ن، ص 33
== بیاد مجاز، چراغِ فِکر ، من موہن تلخ ،دہلی،مکتبۂ قصرِ اُردو،1958ء، ص 126-129
== جناب ، محمد طفیل ،لاہور، ادارہ فروغِ اُردو ، فروری 1961ء، ص 151
== اُردو شاعری کا تنقیدی جائزہ ، ادریس صدیقی، کراچی، سرسید بُک کمپنی، 1971ء ، ص 537- 535
== آوارگانِ عشق ،ڈاکٹر عبادت بریلوی ،لاہور، ادارۂ ادب و تنقید، 1979ء ، ص 7
== روحِ غزل ،پروفیسر مظفر حنفی ،الہ آباد، انجمن روحِ ادب ،1993ء، ص 159
== سُرورِ رفتہ، امیر چند بہار ،پٹنہ، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری ،1998ء ، ص 162 (ولادت 1909ء)
== انتخاب کلام ( مجاز، جذبی، جاں نثار اختر) ، نئی دہلی، ساہتیہ اکادمی ،1998ء
== نئی تنقید نئے اقدار ،علی احمد فاطمی ،الہ آباد، سرسوتی آفسٹ پریس 1999ء ، ص 133

خاص شمارے
== مجاز نمبر "افکار" مدیر صہبا لکھنوی شمارہ جون جولائی 1956ء

کتابیات (مجاز شناسی)
== مجاز ایک آہنگ ، صہبا لکھنوی ،مُرتبہ ، لکھنؤ 1938ء
== مجاز، عصمت چغتائی ، ممبئی، کتب پبلشرز لمٹیڈ 1948ء ، 64 ص
== مجاز : حیات اور شاعری ،منظر سلیم ، لکھنؤ، کتاب پبلشرز 1967ء ، 256 ص
== مجاز کی شاعری ،امر امروہوی ،نئی دہلی، اسٹار پبلی کیشنز 1983ء

ویب لنکس
== http://www.youtube.com/watch?v=yzxRXM1TwsE&feature=related


Empty

  • شب و تاب () ،دہلی، ہندوستانی پبلشرز،1945ء، 206 ص (شاعری)

  • کلیاتِ مجاز () ، ، ()

  • آہنگ (Aahang) ،لاھور،مکتبہ اُردو،جنوری 1943ء (شاعری)

  • ساز نو(Saaz-e-Nau) ناشر، (شاعری)


Keyboard