Loading...
لاگ ان

News with Views by Mian Saeed


  • کاش ایسا ہو کہ اب کے بے وفائی میں کروں
    تو پھرے قریہ بہ قریہ کو بہ کو میرے لیئے
    شاعر، خالد شریف

    18-06-2019 13:41 PST

    لاہور(پنجاب) , پاکستان - ادیب، شاعر ، مدیر ماہنامہ "ماورا" لاہور ، آج 18 جون کو اپنی سالگرہ منائیں گے . . . ہم سب بہی خواہوں کی طرف سے سالگرہ مبارک . . .

  • کون کس درجہ خوبصورت ہے
    یہ فقط رابطے بتاتے ہیں
    شاعر، امجد شہزاد

    18-06-2019 13:36 PST

    واہ کینٹ(پنجاب) , پاکستان - امجد شہزاد آج 18 جون کو اپنی سالگرہ منائیں گے . . . ہم سب بہی خواہوں کی طرف سے سالگرہ مبارک . . .

  • صحافی, کالم نگار, نقاد, ادیب, شاعر ، آزاد کوثری کی برسی

    18-06-2019 13:30 PST

    لاہور (پنجاب) - پاکستان - آزاد حسین " آزاد کوثری کی برسی آج 18 جون کو منائی جائے گی

  • اشعار آج کے
    جب بھی اُس کو بھولنا چاہا یاد بہت وہ آیا ہے
    چاروں جانب دُکھ کا موسم اور غموں کا سایہ ہے
    ===
    صدیوں سے ہے ریت ہماری اور ہمارا شیوہ بھی
    چاہے جتنی عمر بسر ہو ، اپنا عہد نبھاتے ہیں
    ===
    خلوص کیوں ہے بے اثر،مجھے نہیں ہے کچھ خبر
    کہاں گیا وہ چارہ گر، مجھے نہیں ہے کچھ خبر
    ===
    ابتدا درد ہے ، انتہا درد ہے
    عشق کا درد تو لا دوا درد ہے
    ===
    میرا چہرہ کہہ دیتا ہے جو کہنا ہو مجھ کو
    میری آنکھیں بول اُٹھتی ہیں جو میں بولنا چاہوں
    ===
    مُجھ کو مقتل میں جس روز بھیجا گیا
    سوچتی ہوں میں کیوں اُس گھڑی چُپ رہی
    ===
    زمیں ملے کہیں ہمیں ، کہیں تو آسماں ملے
    دکھوں کی دھوپ میں شجر کوئی تو مہرباں ملے
    شاعرہ، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

    16-06-2019 0:13 PST

  • کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
    کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
    شاعر، ابنِ انشاء

    16-06-2019 0:11 PST

    کراچی(سندھ) , پاکستان - شیر محمد خان " ابنِ انشاء " کی سالگرہ آج 15 جون کو منائی جائے گی

  • ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی سالگرہ

    16-06-2019 0:06 PST

    کراچی(سندھ) , پاکستان - نقاد, محقق, ادیب ، ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی سالگرہ آج 15 جون کو منائی جائے گی .

  • فضائے تازہ نفس دلبری کی آتی ہے
    نئی نئی غم ِ دل کی مسافتیں نکلیں
    شاعر، عزیز حامد مدنی

    16-06-2019 0:01 PST

    کراچی (سندھ) - پاکستان - عزیز حامد مدنی کی سالگرہ آج 15 جون کو منائی جائے گی .

  • سدا رہے تیرا غم سلامت ، یہی اثاثہ ہے آبرو کا
    یہ دولتِ دل بہم نہ ہوتی تو کون پرسان تھا آرزو کا
    شاعر، جمال پانی پتی

    15-06-2019 23:55 PST

    کراچی (سندھ) - پاکستان - گلزار احمد قریشی "جمال پانی پتی " کی سالگرہ آج 15 جون کو منائی جائے گی.

  • چاندنی اترتی ہے جب بھی اپنے آنگن میں
    اک خیال رہ رہ کر دل میں مُسکراتا ہے
    شاعر، شاہد نقوی

    15-06-2019 23:44 PST

    کراچی (سندھ) - پاکستان - سید شاہد علی شاہ " شاہد نقوی " کی سالگرہ آج 15 جون کو منائی جائے گی

  • تم نہ آتے تو مجھے جاں سے گزر جانا تھا
    تھک چکی تھیں یہ بہت دیر سے چلتی سانسیں
    شاعر، طارق ملک

    15-06-2019 23:39 PST

    اللہ آباد(پنجاب) , پاکستان - محمد طارق " طارق ملک " آج 15 جون کو اپنی سالگرہ منائیں گے . . . ہم سب بہی خواہوں کی طرف سے سالگرہ مبارک . . .

  پچھلا | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 |   آخری